عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں: ریاض خان

عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں: ریاض خان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت پورے صوبے میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور مالی سال 2020-21کے بجٹ میں محکمہ آبنوشی کی مختلف جاری اور نئی سکیموں کیلئے 6881 ملین روپے مختص کیے ہیں ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے بدھ کے روز ضلع بونیر سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کیدوران کیا ملاقات کیدوران وفد نے حلقے کے عوام کو مختلف درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر معاون خصوصی نے وفد کو تمام مسائل کے حل سمیت ضلع بونیر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ وہ ضلع بونیر سمیت پورے خیبرپختونخوا کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سنجیدگی سے کاوٗشیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ معاون خصوصی کا قلمدان وزیر اعلیٰ محمود خان نے انہیں چیلنج کے طور پر سونپا ہے کہ صوبے کے عوام کو صاف پانی کی باسانی فراہمی کو یقینی بنایا جائے معاون خصوصی نے کہا کہ انشاء اللہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں پر پورا اتریں گے۔ ریاض خان نے ضلع بونیر کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ ضلع بونیر میں چڑھ سے ایلم تک 13 کلومیٹر روڈ افتتاح گزشتہ ہفتے کیا جا چکا ہے جس پر کل 160 ملین روپے لاگت آئے گی۔ تقریباً 84 ملین روپے کی لاگت سے الئی پل، 34.292 ملین روپے سے 2 کلومیٹر جینگدرہ روڈ،46.79 ملین روپے سے 2 کلومیٹرپیر بابا بٹئی روڈ اور 15 ملین روپے کی لاگت سے 1 کلومیٹر شودرہ روڈ کا افتتاح بھی کیا جا چکا ہے جس سے عوام کو کافی سہولت میسر ہو گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع بونیر میں سیاحت کو تقویت ملے گی اور بونیر کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔ ریاض خان نے دریں اثنا وفد سے یہ بھی کہا کہ متعلقہ افسروں کو ھدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ منصوبے کی بروقت تکمیل میں سست روی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔تا ہم علاقے کے عمائدین کا بھی فرض بنتا ہے کہ منصوبے کی نگرانی کو وہ یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم غیر معیاری میٹریل کی استعمال سے وقت پر آگاہی ممکن بنایا جا سکے۔ریاض خان نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ کریں گے اورضلع بونیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں پر پورا اترے ہوئے ضلع بونیر کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -