اے این پی خیبرپختونخوا کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس

اے این پی خیبرپختونخوا کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس بدھ کے روز باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوا جس میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک، صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور، صوبائی سیکرٹری مالیات مختیار خان، ضلعی سیکرٹریز اطلاعات اور ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی بیانیے کو گھر گھر پہنچانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے اور نئی میڈیا و سوشل میڈیا پالیسی وضع کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انفارمیشن سیکرٹریز اور سوشل میڈیا اراکین کیلئے جلد تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائیگا اور اس سلسلے میں تمام اضلاع سے سوشل میڈیا پر متحرک پارٹی کارکنان کی فہرستیں بھی طلب کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے کہاکہ باچاخان کے پیروکار ہونے کے ناطے اے این پی کارکنان کو ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فرد کی تضحیک کرے۔ ہمیں اسی پلیٹ فارم کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اکابرین، رہنما، قائدین اور پارٹی پالیسی ہر فرد تک پہنچانی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے مرکزی نظام بنایا جائیگا اور ہر ضلع کی کارکردگی جانچی جائیگی۔ تمام اضلاع کے فیسبوک، ٹوئٹر، انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ گارمز پر روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیوں کی تشہیرکی جائیگی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا کہ کسی پلیٹ فارم پر کسی بھی مذہب یا انسان کے خلاف نفرت آمیز مواد کی اشاعت ناقابل برداشت ہے اور ہر سیاسی جماعت کے سربراہ کے تمسخر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے تمام ضلعی تنظیموں کو15دن کے اندر سوشل میڈیا پر متحرک کارکنان کی فہرست جمع کرانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ جولائی کے آخری ہفتے میں دوبارہ انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں نئی پالیسی کے مطابق رپورٹس پیش کی جائیگی۔