ہنگوپولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون،4 گرفتار

  ہنگوپولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون،4 گرفتار

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگوپولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون۔4 منشیات فروش ملزمان گرفتار۔گرفتارمنشیات فروشوں کے قبضے سے منشیات برآمد۔کاروائیاں پاس کلے،خانباڑی،کچ بانڈہ اورگلشن کالونی میں کی گئی۔تھانہ سٹی کے تمام علاقہ جات میں پولیس جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔ایس ایچ اوشاہ دوران خان۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان کی قیادت میں پولیس نفری نے تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران چارعادی منشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر3790گرام چرس برآمدکرلی۔ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان نے PSIشاہین اوراے ایس آئی ایازخان کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے متعلق میڈیاکوبتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاہداحمدخان نے تمام ایس ایچ اوزاورمتعلقہ پولیس افسران کوجرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق اوربھرپوراندازمیں کاروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کررکھی ہے۔جس کی روشنی میں ہنگوسٹی کے مختلف علاقوں پاس کلے،خانباڑی،کچ بانڈہ اورگلشن کلونی میں چھاپہ مارکاروائیوں میں 4 عادی منشیات فروش ملزمانریاض محمدسکنہ خانباڑی کے قبضے سے1280گرام چرس،محمدالیاس سکنہ پاس کلے کے قبضے سے520گرام چرس،ناہیداللہ سکنہ کچ بانڈہ کے قبضے سے1230گرام اورمحمدفاروق سکنہ گلشن کلونی کے قبضے سے760گرام چرس اور20گرام ہیوئن برآمدکرکے حراست میں لے لیاگیاہے۔ایس ایچ اونے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصرکاپیچھاجاری رہیگااور منشیات کیگھناونے فعل میں ملوث افراد کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -