مشیرسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا دورہ

مشیرسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ ...

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ)مشیرسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصدلوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی متاثرہ سپلائی کے حوالے سے حالات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر مشیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کو ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے کمپلینٹ سیل کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر کمپلینٹ درج کرانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں مشیرسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے واٹر سپلائی سٹاف نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف کی سربراہی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے متاثرہ علاقوں اوٹی ایس روڈ، گارڈن کالونی اور عیسائی کمیونیٹی سنٹر کا دورہ کیا جہاں پانی کی سپلائی متا ثر ہوئی تھی۔ وزٹ کے دوران مشیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے علاقہ مکینوں سے پانی کی سپلائی کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ جس پر علاقی مکینوں نے پانی کی سپلائی پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی جس کو اب بحال کردیا گیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -