مردان،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

مردان،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ) پولیس کا منشیات فروش اور جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم سمیت چارمبینہ منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا منشیات، سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تھانہ جبراور سٹی پولیس نے متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں منشیات فروشوں سمیت سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم فضل حسین سکنہ ساولڈھیر سمیت 4مبینہ منشیات فروش شاہ فیصل سکنہ عیسی خان کلے، درویش سکنہ اشرف آباد، مسعود اور صالح محمد کو گرفتار کر کے منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 5کلو گرام سے زائد چرس، 510گرام ہیروئین اور 10لیٹر شراب برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -