صوابی، عید الاضحٰی اور جانورو ں پر سپرے اور ویکسین کیلئے ٹیمیں تشکیل

صوابی، عید الاضحٰی اور جانورو ں پر سپرے اور ویکسین کیلئے ٹیمیں تشکیل

  

صوابی(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاف حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر کے پانچ داخلی راستوں پر قر بانی کے جانوروں کا سپرے اور ویکسین کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے تاکہ قر بانی کے جانوروں کو کانگو وائرس سے مکمل طور پر بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد بشیر کی صدارت میں عید الاضحی 2020کے موقع پر مویشی منڈیوں اور جانوروں کو ذبح کرنے کے حوالے سے ڈی ڈی ایل صوابی کے دفتر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ضلع بھر کے ویٹر نری آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مویشیوں کی بیماریوں کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ مویشی موذی مرض سے بچ جانے سے اس کا براہ راست فائدہ مویشی پالنے والوں کو پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہنگامی بنیادوں پر مال مویشی منڈیوں میں سپرے کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد مویشیوں کے چیچڑوں کی بیماری پر قابو پیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائر ساور دیگر بیماریاں جو جانوروں سے انسانوں کو لگ سکتی ہے۔ اور انسانوں کے لئے جان لیوا بھی ہے کا مکمل خاتم ہو گا۔ایڈیشنل ڈی سی محمد بشیر نے کہا کہ کانگو بچاؤ سپرے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ جو زمیندار اپنے گھروں مویشی پال رہے ہیں وہ اپنے خاندان کو بھی جانوروں کے کانگو وائرس سے بچا سکے۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے محکمہ لائیو سٹاک کے تمام سٹاف میں سپرے پمپ، جراثیم کش ادویات، فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزر اور حفاظتی لباس بھی تقسیم کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -