ہنگو، پسکو ملازمین کا تنخواہوں میں عدم اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنگو، پسکو ملازمین کا تنخواہوں میں عدم اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

ہنگو(بیورورپورٹ) پیسکو ہنگو ڈویژن کے ملازمین کا بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور دیگر مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی،واپڈا کی نجکاری نامنظور نامنظور 15 جولائی تک علامتی ہڑتال جاری رہیگا، حکومت واپڈا ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کی بجائے ٹال مٹو ل سے کام لے رہی ہے،واپڈاکے محنت کش پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے پلیٹ فارم سے محنت کشوں کے حقوق کی حصول کے لئے آخری حد تک جائینگے۔واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین صوبائی وائس چیرمین یونس شاہ، چئیر مین کوہاٹ ڈویژن داود خان، ڈویثزنل چیر مین جاوید حسین بنگش،جنرل سیکرٹری فرخ سیر،دیگر کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کی طرح پیسکو ہنگو ڈویژن کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھر پور احتجاج ریکارڈ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین صوبائی چیرمین یونس خان، ڈویژنل چیر مین جاوید حسین بنگش،جنرل سیکرٹری فرخ سیر نے کی۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے کے شرکا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی ایس او پیش پر عمل کرتے ہوئے ماسک اور گلوز کا بھی استعمال کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وائس چیر مین واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین محمد یونس،کوہاٹ ڈویژن چئیر مین داود خان، چئیرمین جاوید حسین بنگش،جنرل سکریٹری فرخ سیر، اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بارہا ہمارے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر ابھی تک ایک مطالبے پربھی عمل در آمد نہیں ہوا ہے۔مقررین نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا سرا سر ملازمین کا استحصال ہے،موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین کی معاشی قتل ہے جنکو ہم مسترد کرتے ہیں۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا خیال حکومت دل سے نکال دے اور مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے،ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے اور ایمپلائز سن کوٹے پر عمل کرایا جائے۔انہوں نے خبر دار کیا کہ ہمارے جائز مطالبات پر خاموشی کی صورت میں ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -