مکان میں قائم شراب کی فیکٹری سیل،دو افراد گرفتار

  مکان میں قائم شراب کی فیکٹری سیل،دو افراد گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مرشد آباد میں ایک مکان میں قائم شراب فیکٹری کو سیل کر دیا، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق باڑہ گیٹ سے ہے جنہوں نے اپنے مذموم مقصد کی خاطر مرشد آباد میں کرایہ پر مکان حاصل کیا تھا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دودران فیکٹری میں شراب بنانے کے بعد موٹر سائیکل کے ذریعے اندرون شہر اور نواحی علاقوں کو سپلائی کرتے تھے جن کے قبضے سے 252لیٹر شراب، 27بوتل پیک شدہ شراب، سینکڑوں خالی بوتلیں،تین کلو گرام چرس اور شراب بنانے میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز بھی برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شراب اور چرس وغیرہ کا مکروہ دھندہ کرنے والا منظم گروہ سرگرم ہے جنہوں نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر رہائشی علاقہ میں میں ایک کرائے کے گھر میں شراب کی فیکٹری قائم کی ہے،جس پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بھانہ ماڑی سردار حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرشدآباد میں واقع رہائشی مکان میں قائم شراب فیکٹری سیل کرتے ہوئے دو ملزمان آصف،حیدر پسران محمد اللہ ساکنان باڑہ گیٹ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے رہائشی علاقہ میں مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا جہاں وہ شراب بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر منشیات کا دھندہ بھی کرتے تھے جبکہ فیکٹری میں شراب بنانے کے بعد شہر کے مختلف حصوں اور اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں کو بھی موٹر سائیکل کے ذریعے سپلائی کرتے تھے،فیکٹری سے سے 252 لیٹر شراب، 27بوتل پیک شدہ شراب، سینکڑوں خالی بوتلیں،تین کلو گرام چرس اور شراب بنانے میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -