مردان میں عید قربان پر 6 مال مویشی منڈیاں ہوں گی

مردان میں عید قربان پر 6 مال مویشی منڈیاں ہوں گی

  

مردان(بیورورپورٹ) مردان میں عیدالالحضٰی کے موقع پر 6مال مویشی منڈیا ں لگائی جائیں گی اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کے زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں اور جانوروں کے ذبح کرنے کے حوالے سے اجلاس میں کیاگیا۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر مردان تخت بھائی کاٹلنگ اور رستم سمیت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مردان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے 6 داخلے و خارجی راستوں پر قربانی کے جانوروں پر سپرے / ویکسین کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ قربانی کے جانوروں کو کسی بھی قسم کے جراثیم سے بچایا جا سکے۔ ٹحصیل میونسپل افیسرز نے کہا کہ ضلع بھر میں 6 مویشی منڈیاں لگائیں گئیں ہیں اور ضرورت پڑنے پر تعداد کو بڑھایا جائیگا۔ ڈی سی مردان نے ٹی ایم اوز کو ہدایات جاری کی کہ وہ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے مناسب جگہوں کا تعین کریں اور منتخب جگہوں کے علاوہ جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مویشی منڈیوں میں جاری حکومتی ایس او پیز پر عملدرمد کروانہ اور بغیر فیس ماسک دستانے وغیرہ کے استعمال کو یینی بنایا جائے اور ٹی ایم اوز /واٹر سنیٹیشن کمپنی ذبح خانوں اور جانوروں کے باقیات کیلئے مختص جگہوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر مردان نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی ناگفتہ بہ صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -