میرشکیل کی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور

  میرشکیل کی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی ضمانت کی درخواست میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی دائردرخواست منظور کرتے ہوئے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی کاپی کومرکزی کیس کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹرجسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے میر شکیل الرحمن کی طرف سے دائرمتفرق درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیا رکیا کہ پلاٹ الاٹمنٹ کے الزامات میں نیب نے احتساب عدالت میں میر شکیل الرحمن کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے، میر شکیل الرحمن کی ضمانت کی درخواست میں دلائل دینے کے لئے ریفرنس کی دستاویزات مدد گار ہو سکتی ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت میں ریفرنس کی کاپی کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی جائے۔

میر شکیل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -