صوابی،اے این پی کے حاجی بلال کورونا سے صحت یاب

صوابی،اے این پی کے حاجی بلال کورونا سے صحت یاب

  

صوابی(بیورورپورٹ) اے این پی کی مرکزی کونسل کے رکن اور سماجی کارکن حاجی بلال خان آف یار حسین نے کورونہ وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے۔ حاجی بلال خان چند یوم قبل کورونہ وائرس کا شکار ہو کر خود کو قرنطینہ کیا تھا اس دوران مکمل علاج معالجے کے علاوہ اختیاطی تدابیر اپنائے تھے جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ اور بدھ کے روز ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا۔انہوں نے اس موقع پر تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف ان کی صحت یابی کے لئے دُعا کی بلکہ بذریعہ فون ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونہ وائرس سے بچنے کے لئے عملی طور پر اختیاطی تدابیر کے علاوہ بر وقت علاج کو ترجیح دیں۔تاکہ معاشرے کا ہر فرد اس مرض سے بر وقت صحت یاب ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -