نوشہرہ،تاجر کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او کینٹ لائن حاضر

نوشہرہ،تاجر کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او کینٹ لائن حاضر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)کپڑے کے تاجر کو دو روز تک حبس بے جا میں رکھنے پر ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ عنایت علی امجد کو لائن حاضر کردیا,تھانہ نوشہرہ کینٹ کے ایس ایچ او عنایت علی امجد نے گزشتہ روز پشاور سے مؤٹر سائیکل پر کپڑالانے والے وارث نامی شخص کو نوشہرہ کینٹ تھانے کے حدود سے باہر تھانہ اضاخیل کے حدود میں ٹکر مارکر موٹر سائیکل سے گرایا اور بعد ازاں پشاور سے تجارت کی غرض سے لانے والا کپڑا کسٹم حکام کے حوالے کیا اور وارث کو دو روز تک حوالات میں بند رکھاجس نے مقامی عدالت سے ضمانت کرائی ڈی پی او نوشہرہ کو۔واقعے کا علم ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ عنایت علی امجد کو لائن حاضر کردیا۔