شہر سلطان، 4طالب علم دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق، گھروں میں کہرام

شہر سلطان، 4طالب علم دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق، گھروں میں کہرام

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ سے 67 کلومیٹر دور نواحی قصبہ شہر سلطان، بستی غازی نظام والی کے قریب دریائے چناب میں میٹرک کے چار طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔ نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے کی عمریں 15 سے 18 سال بتائی جاتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم اور ایمبولینس نے بروقت رسپانس دیا۔ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم نے فوری نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے بتایا کہ نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے بچوں میں انصر ولد 18 سال,فیض رسول ولد علی نواز (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

عمر 16 سال, محسن ولد محمد اشفاق 15 سال اور فیاض ولد فرید خان عمر 16 سال شامل ہیں جو کہ سمے والا شہر سلطان کے رہائشی اور آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں۔

تلاش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -