زکریا یونیورسٹی: ڈاکٹر مسعود اختر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز تعینات
ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنرو چانسلر نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر مسعود اخترکو ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز تعینات کردیا۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مسعوداختر کو تین سال کیلئے 12جون 2020سے ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسزتعینات کیا جاتا ہے۔