جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا، مہندرپال سنگھ
ملتان (سٹی رپورٹر)پارلیمانیسیکرٹری برائے انسانی حقوق پنجاب مہندرپال سنگھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کے ازالہ کا مصمم ارادہ کررکھا ہے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
گزشتہ ستر سالوں سے جنوبی پنجاب سے دکھاوے کی محبت کر کے خطہ کے عوام کااستحصال کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبہ کے اس خطے کے عوام کی حق تلفی کا ازالہ کر کے عوام دوستی کا عملی ثبوت دیا ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ ستر سالوں میں جنوبی پنجاب کو کھایا تو گیا لیکن یہاں لگایا نہیں گیا فنڈز رکھے ضرور جاتے لیکن خرچ کہیں اور کئے جاتے آج پنجاب حکومت عوام کی ترقی پر خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر عمران خان کے پنجاب کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت اس خطے کے عوام کو ان کا حق ملنا شروع ہوا اور آنے والے دنوں اس علاقے کی پسماندگی دور ہو گی اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔پنجاب حکومت کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے تاریخی فیصلے سے جنوبی پنجاب کی عوام خوشی سے سرشار ہیں۔انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کے تقرر کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ 33فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کیا گیاہے،جنوبی پنجاب کا بجٹ رِنگ فینسنگ کی وجہ سے کہیں اور ٹرانسفر نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری کے بعدملتان میں پولیس، بیوروکریسی جبکہ بہاولپور میں سول بیورو کریسی کے آفس کے قیام کی بھی منظوری دیں گے،جبکہ ناقدین کہتے تھے صوبہ نہیں بن سکتا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مہندرپال نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کردیا ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام مکمل ہوگیا ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی آج سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں فرائض سر انجام دیں گے،جنوبی پنجاب کی عوام گھر کی دہلیز پر اپنے مسائل حل کرسکیں گے،جنوبی پنجاب کی عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے لاہور کا دوردراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا،جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے آج کا دن تاریخی ہے جنوبی پنجاب کی عوام وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی شکر گزار ہے۔یہ پہلی حکومت ہے جس نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا،وزیر اعظم عمران خان ایمانداری اور خلوص نیت سے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ایک محب وطن ایماندار لیڈر ہی ملک کے اندر کے مافیاز اور بیرونی دشمنوں کو للکار سکتا ہے۔
مہندر پال سنگھ