بارشوں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیزکرنیکا حکم

  بارشوں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیزکرنیکا حکم

  

ملتان ( خصو صی رپو رٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں،واسا ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال اور گٹر لائنوں کی ڈی سلٹنگ کو ممکن بنائے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی سکیموں کو جلد فنکشنل کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اپنی زیر صدارت مون سون(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم انتظامات بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید،ایم ڈی واسا،سی ای اوز میٹرو پولیٹن کارپوریشن و میونسپل سروسز،ڈی او سول ڈیفنس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہ اس مرتبہ زیادہ بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی ہے،ہم سب نے مل کر اس سے نمٹنا ہے،واسا ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال اورگٹر لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے لیے اضافی عملہ لگائے اور یہ کام جلد مکمل کیا جائے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی سکیموں کو جلد فنکشنل کرکے رپورٹ کرے،میٹرو پولیٹن کارپوریشن واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کرکے واسا کے حوالے کرے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ رورل ایریاز میں پبلک کمیونٹی کے تحت چلنے والی واٹر سپلائی سکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کرے،تمام ڈسپوزلوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی جلد مکمل کی جائے،احساس کفالت سنٹرز میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عامر خٹک نے کہا کہ واسا اولڈ ایج سٹاف کو فیلڈ کی بجائے دفاتر میں تعینات کرے اور بارشوں کے دوران نکاسی آب کے لیے فوری ہر ممکن انتظامات کیے جائیں، اجلاس میں متعلقہ محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات بھی زیر بحث لائے گئے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -