ہسپتالوں اورمراکز صحت پر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری بحال

  ہسپتالوں اورمراکز صحت پر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے کرونا وائرس کے سبب ہسپتالوں،مراکز صحت پر سٹاف کی معطل کی گئی بائیو میٹرک حاضری بحال کردی ہے۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں،دیہی و بنیادی مراکز صحت کا سٹاف احتیاطی تدابیر اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز)پر عملدرآمد کرتے(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
ہوئے بائیو میٹرک حاضری لگائے۔ہر بائیو میٹرک مشین کے ساتھ ہینڈ سیناٹائزر کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ،ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس،دیہی و بنیادی مراکز صحت کے انچارجز کو ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
بحال