کروناحملہ پسپا:4نیب افسرصحت یاب،ٹیسٹ رپورٹ منفی

کروناحملہ پسپا:4نیب افسرصحت یاب،ٹیسٹ رپورٹ منفی

  

ملتان ( وقا ئع نگار) کرونا وائرس کا شکار ہونے والے نیب ملتان کے 4 افسران صحتیاب ہوگئے۔کرونا ٹیسٹ مثبت انے پر چاروں آفسران نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔تاہم اب ان کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ قومی احتساب بیورو ملتان میں (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کرونا وائرس ٹیسٹ کا اہتمام دو مرحلوں میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں سٹاف کے 80 ممبران کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 4 اعلی افسران کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف نیب ملتان میاں وقار،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عدنان عقیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان بابر اور راو خالق شامل تھے۔۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے چاروں آفسران نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔تاہم اب ان کا کرونا ٹیسٹ نیگٹیو آگیا ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -