کروناپھیلاؤ کاخدشہ، پی ایم اے کی طرف سے بائیو میٹرک حاضری کانوٹیفکیشن مسترد

کروناپھیلاؤ کاخدشہ، پی ایم اے کی طرف سے بائیو میٹرک حاضری کانوٹیفکیشن مسترد

  

ملتان ( وقا ئع نگار ) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سرکاری ہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے نوٹیفیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران اسکی بحالی کو مسترد کرتے ہیں،کورونا وبا کی وجہ سے بائیومیٹرک حاضری کو منقطع کیا گیا کیونکہ اکثر ہسپتالوں میں مشینیں ٹھیک نہیں اور اسکو لگانے سے بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے لہذا فوری طور پر یہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایک طرف نوٹس میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کر رہے ہیں اور دوسری طرف ڈاکٹرز اور ہیلتھ سٹاف جو کہ اس وبا میں بہترین سروسز دے رہے ہیں انکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے،پی ایم اے جنوبی پنجاب کی تمام برانچز سیکرٹری ہیلتھ اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کم ازکم وبا کے دوران ایک ماہ کہ لئے فوری ہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری اور اس نوٹیفیکشن کو معطل کریں۔

مسترد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -