ملتان کے طالب علم سلمان ظفر نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبر منتخب

  ملتان کے طالب علم سلمان ظفر نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان کے نوجوان سیاسی وسماجی رہنما اور یونیورسٹی آف لندن روٹس برانچ اسلام آباد میں ایل ایل بی کے طالب علم سلمان ظفر سندیلہ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے ممبر منتخب ہوگئے۔اس موقع پر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
سلمان ظفر سندیلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عطیہ خدا وندی ہے۔اسی طرح پاکستان کے نوجوانوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے بھر پور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔لہذا وہ یوتھ پارلیمنٹ میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق سرائیکی خطہ سے ہے۔لہذاا پنے وسیب کے نوجوانوں کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردارادا کرتا رہوں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی ترقی میری اولین ترجیح ہے۔نوجوانوں کے مسائل، سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے اپنی بھر پور آواز بلند کروں گا۔سلمان ظفر سندیلہ کے ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی منتخب ہونے پر یوتھ منسٹر یوتھ پارلیمنٹ پاکستان شیخ باسم نصر،سینئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد،چیئرمین سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ بہا?الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر کامران اشفاق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر تحصیل صدر ملتان محمد اسلم خان قیصرانی، ریذ یڈنٹ ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر، صدر چوپال آرگنائزیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ،دربار حضرت شیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم عباس اکبر مونی شاہ کے صاحبزادے مخدوم زادہ سید مہدی عباس شاہ،محمد انتظار حسین قریشی،ملک اظہر سندیلہ، ملک عدنان سندیلہ اور عمائدین بستی بنڈہ سندیلہ نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔میاں نعیم ارشد نے کہا کہ سلمان ظفر سندیلہ باصلاحیت اور محنتی نوجوان ہے۔وہ سرائیکی وسیب کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے انتہائی پْر عزم ہیں۔