ویسٹ مینجمنٹ کمپنی: نئے علاقوں کی صفائی آپریشنل پلان میں شامل

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی: نئے علاقوں کی صفائی آپریشنل پلان میں شامل

  

ملتان ( سپیشل رپو رٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نئے ایریاز کی صفائی کو آپریشنل پلان میں شامل کر لیا ہے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدلطیف خان کی ہدایت پر گزشتہ روز سیداں والا بائی پاس سے واپڈا ٹاون فیز ٹو کے درمیان شاہراہ کی خصوصی صفائی کی گئی۔اس حوالے سے سی ای او عبدالطیف خان نے کہا ہے کہ شہر کی نظر انداز کی گئی شاہراہوں کو صفائی پلان میں مرحلہ وارشامل کیا جارہا ہے،سیداں والا بائی پاس سے خانیوال روڈ لنک کرنیوالی شاہراہ پر خصوصی (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

صفائی کی گئی ہے اور 50 ورکرز پر مشتمل خصوصی سکواڈ نے صفائی میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد بھی خصوصی صفائی سکواڈ کو حاصل تھی۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کے ڈیوائڈرز کے ساتھ ایک عرصے سے جمی مٹی فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز سے صاف کر دی گئی ہے اور گرین بیلٹ کی جگہ پڑے ویسٹ اور جڑی بوٹیوں کا بھی صفایا کردیا گیا ہے۔اس روڈ کی صفائی مزید دو دن جاری رہے گی۔نہوں نے بتایا کہ جب سے یہ شاہراہ تعمیر ہوئی ہے اس کی صفائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گء۔اب یہ شاہراہ صفائی کے ریگولر پلان میں شامل کر لی گئی ہے۔سی ای او نے بتایا کہ اہم شاہراہیں کسی بھی شہر کا چہرہ ہوتی ہیں اس لئے ان کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔عبدالطیف خان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر مصروف مارکیٹوں سے ویسٹ کلیکشن کے لئے ڈبل شفٹ تعینات کرنیکی پلاننگ کی جارہی ہے تاکہ شام کے اوقات میں کمرشل مارکیٹیں اجلی نظر آئیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی مثالی صفائی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر پلاننگ کی جارہی ہے اور شہریوں کو صفائی کے حوالے سے بہت جلد مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -