دفعہ144کی خلاف ورزی پر10افراد کیخلاف مقدمات، کارروائی شروع

  دفعہ144کی خلاف ورزی پر10افراد کیخلاف مقدمات، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور انفیکشن پھیلانے کے الزام میں شہر کے مختلف (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
تھانوں میں دس افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر قطب پور پولیس نے بائیس نمبر چونگی سے ملزم محمد عامر،محمد حارث، محمد مجیب، شاہ شمس پولیس نے مخدوم رشید موڑ سے ملزم محمد وقاص، اسلام نگرسے ملزم محمد عابد، بی سی جی چوک سے ملزم محمد نعیم،سیتل ماڑی پولیس نے وہاڑی چوک سے ملزم ساجد، دہلی گیٹ پولیس نے چونگی نمبر چودہ سے ملزم محمد رضوان، ٹی بی روڑ سے ملزم غلام سرور، ملزم ظفر اللہ کو حراست میں لیا جو اپنی دوکانوں پر عوام کا رش کئے ہوئے تھے، نہ ہی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز عمل درآمد کررہے تھے اور انفیکشن پھیلانے کا باعث بن رہے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کری ہے۔