غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث میڈیکل سٹوروں کیخلاف ایکشن کاحکم

  غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث میڈیکل سٹوروں کیخلاف ایکشن کاحکم

  

ملتان ( وقا ئع نگار) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ملتان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، احسان لوٹھڑ اور(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کل 20 کیسز زیر بحث لائے گئے جن میں 16 کیسز کو ڈرگ کورٹس بجھوانے،2 کو وارننگ اور 2 کیسز کو آئندہ میٹنگ میں زیربحث لا ے کا فیصلہ کیا گیاڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر اقدامات کو کسی طور بھی قبول نہ کیا جائے،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کے کارروائی کی جائے اورتمام میڈیکل سٹوروں پر فروخت کردہ ادویات کے ریکارڈ کو ممکن بنایا جائے،اجلاس میں ڈاکٹر عارف رحیم،ڈاکٹر نثار حسن شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کوالٹی کنٹرول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -