جیولر دکان پرنقب زنی، 100تولے چاندی، سونا، نقدی غائب

  جیولر دکان پرنقب زنی، 100تولے چاندی، سونا، نقدی غائب

  

سرائے سدھو (نمائندہ خصوصی)پولیس سٹیشن سے چند گز کے فاصلہ پر جیولری کی دوکان میں نقب زنی کی واردات ہوئی جس میں چور 100 تولہ چاندی 2 تولہ سونا اور پچاس ہزار روپے نقد لے اڑے تفصیل کے مطابق پولیس اسٹیشن سرائے سدھو سے چند گز کے فاصلہ پر مین بازار سرائے سدھو کے موڑ پر واقع نیشنل بنک کے رجسٹرڈ جیولر عامر گولڈ سمتھ کی دوکان میں نامعلوم(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

چور چھت پھاڑ کر داخل ہوئے اور دوکان میں موجود 100تولہ چاندی دو تولہ سونا اور نقدی پچاس ہزار روپے چورا کر فرار ہوگئے تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں آرپی او ملتان اور ڈپی او خانیوال سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ انجمن تاجران و دوکانداران نے بھی احتجاجی پروگرام مرتب کر لیا ہے جس کا جلد اعلان ہوگا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -