ریلوے ڈی ایس آفس میں ماہانہ اجلاس ملازمین کو محنت سے کام کرنیکی ہدایت

  ریلوے ڈی ایس آفس میں ماہانہ اجلاس ملازمین کو محنت سے کام کرنیکی ہدایت

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈویثر نل سپرنٹنڈنٹ ملتان شعیب عادل نے تمام افسران کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

اپنے اپنے متعلقہ شعبہ جات کے تمام مسائل لازمی بتائیں تا کہ انکا فوری حل ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ڈی ایس آفس کے کیمٹی روم میں ڈویڑنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب کے دوران کیا، کیمٹی روم میں منعقد ماہانہ اجلاس میں تمام شعبہ جات کے ریلوے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے تمام افسران سے انکے شعبوں کو درپیش مسائل کے بارے میں سوالات پوچھے اور ضروری ہدایات جاری کی جبکہ افسران کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی، اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مسافروں اور ملازمین کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے تاہم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،جبکہ ملازمین کے تمام جائز مسائل کا ادراک ہے تاہم اس مشکل وقت میں ریلوے کے تمام افسران اور ملازمین مل کر ہی اس مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں،ادھر اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر، ڈی سی او حمید اللہ لاشاری، ڈی پی او نبیلہ اسلم، ڈویڑنل اکاؤنٹ آفسیر عبیرہ صدف، ڈی ای این عابد رازق، ڈی ای این ناصر حنیف، ڈی ایم ای رانا عمران، ایس پی امجد منظور، ڈی ٹی او نصیر احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -