کھل بنولہ پرعائد 5فیصد ٹیکس ختم، کاٹن جنرز میں خوشی کی لہر

  کھل بنولہ پرعائد 5فیصد ٹیکس ختم، کاٹن جنرز میں خوشی کی لہر

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری نے حکومت کی جانب سے کھل بنولہ پر عائد 5%سیلز ٹیکس کے ختم کیے جانے پر اظہار تحسین کیا ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

اس ٹیکس کے خاتمے میں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کاٹن جننگ انڈسٹری کے اس دیرینہ مسئلے کو ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے اپنا کلیدی اور اہم کردار ادا کیا جس پر علاقے کے کاٹن جنر ز طارق بشیرچیمہ کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں۔ صدر چیمبر نے کہا کہ کاٹن جنرز اس ٹیکس کے خاتمے کے لیے چیمبر سابق صدر مبشر حسین اور دیگر اراکین چیمبر متعدد بار حکومت اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کر چکے تھے اور اس بارے میں خطوط بھی ارسال کیے گئے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ ٹیکس کے خاتمے سے جو اضافی بوجھ کاٹن جننگ انڈسٹری پر ڈالا گیا تھا یقینا اس بوجھ میں کمی واقع ہوگی اورانڈسٹری کو اس سے ریلیف حاصل ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہاولپور چیمبر علاقے کی تاجر برادری کے تمام مسائل کے ازالے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

کھل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -