جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ: انتظامی معاملات کیلئے 385افراد بھرتی کرنیکی منظوری

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ: انتظامی معاملات کیلئے 385افراد بھرتی کرنیکی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تعیناتی پر حتمی مشاورت مکمل کر لی سیکرٹری آبپاشی زاہد اختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے۔ان خیلات کا اظہار مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب حنیف پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
کی منظوری دے دی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 18 محکمے قائم ہونگے، ہر محکمے کا ایک سپیشل سیکرٹری اور 2 ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہونگے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صحت، انہار، توانائی، بلدیات، خزانہ، زراعت اورتعلیم کے شعبہ جات قائم کیے جائیں گے۔جنوبی پنجاب کے عوام کے انتظامی معاملات کے حل کیلئے 385 افراد کی بھرتیوں کی منظوری اورملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے انتظامی معاملات اب جنوبی پنجاب میں ہی حل ہوں گے ان افسران کیلئے 1300 سی سی کی8 گاڑیاں اور 1000 ہزار سی سی کی 13 گاڑیاں خریدی جانے کی تجویز دے دی گئی۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنا ایک وعدہ پورا کر دیا۔
منظور