کروناوائرس: پرائیویٹ لیبارٹری میں پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ مقرر

  کروناوائرس: پرائیویٹ لیبارٹری میں پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ مقرر

  

ملتان ( وقا ئع نگار) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں قائم نجی کی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ مقرر کردییے ہیں۔جن کی مالیت 6 ہزار پانچ سو روپے بنتی ہے۔اس حوالے سے صوبہ بھر کی تمام نجی لیبارٹریوں کو ایک مراسلہ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق کووڈ19کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6500روپے طے کر دی گئی ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان نرخوں سے زائد ہر گز نہ وصول کیے (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

جائیں۔ترجمان کے مطابق ان احکامات پر عملدرآمدنہ کرنے کی صورت میں لیبارٹریوں کو بھاری جرمانہ،خدمات کی معطلی،کمیشن کی رجسٹریشن کوختم اورانھیں سربمہر بھی کیا جائے گا۔

نرخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -