پولیو وائرس کی موجودگی، ملتان کی 192یونین کونسلوں پرسرخ دائرہ

  پولیو وائرس کی موجودگی، ملتان کی 192یونین کونسلوں پرسرخ دائرہ

  

ملتان ( وقا ئع نگار ) علی ٹاون ڈسپوزل اسٹیشن میں پولیو وائرس کی موجودگی پر 19 یونین کونسلوں میں ای پی آئی کوریج کے لئے خصوصی سرگرمیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔یہ سرگرمیاں یکم جون سے 30 جون 2020ء تک جاری تھیں۔جن میں 31 جولائی 2020ء تک توسیع کی گئی ہے۔یہ سرگرمیاں الائیڈ پارٹنرز اور سکول ہیلتھ اینڈ(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

نیوٹریشن سپروائزرز کے اشتراک سے چلائی جائیں گی۔پروگرام ڈائریکٹر ادارہ ترقی صحت ڈاکٹر ذیشان حیدر گردیزی ای پی آئی(پولیو و حفاظتی ٹیکوں)کوریج کی مانیٹرنگ اور خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔یونین کونسلوں میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکاری والدین پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ مانیٹرنگ ٹیم کی میٹنگ میں ہر ہفتہ اور بدھ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز پری وینٹو سروسز مہم کی کارکردگی بارے جائزہ لیا کریں گے۔

دائرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -