جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوامی مسائل حل ہوں گے، نذیر بلوچ

      جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوامی مسائل حل ہوں گے، نذیر بلوچ

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے سینئر رہنما پارلیمانی سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب و ایم پی اے تحریک انصاف لودھراں خان نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق پی ٹی آئی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اقدام عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

ہونگے اور انہیں طویل سفر سے بھی نجاد ملے گی تحریک انصاف کی طرف سے صوبہ کے حوالے سے ابتدا کردی گئی ہے انشاء اللہ مزید جنوبی پنجاب کے حوالے سے ڈیولپمنٹ ہوگی خان نزیر احمد خان بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت نے خطے کے عوام کی حق تلفی کا ازالہ کرکے عوام دوستی کا عملی ثبوت دیا ہے.اہلیان جنوبی پنجاب وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکرگزار ہیں جن کی بدولت جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انکا حق ملنا شروع ہوگیا ہے۔ہم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالیسے اپنے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نیکہا کہ انشاء اللہ میں اومید کرتا ہوں اب نائی تعیناتیوں میں جنوبی پنجاب کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہمیت دی جائے گی جو اعلا تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگاری کا شکار ہیں جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کا قیام وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اس خطہ کے لوگوں سے سچی محبت کا ثبوت ہے انشاء اللہ تحریک انصاف کی جماعت کو گھرانے کے خواب دیکھنے والے یے خواب ہی دیکھتے رہیں جائیں گے تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال اپنی مددت پوری کرے گی عمران خان یے وعدہ دو سال قبل کیا تھا جو سچ کر دکھایا مگر جنہوں نے اس خطہ کی عوام کو 20 سال سے لولی پاپ دیے کہ صوبہ ہم بنائیں گے وہ فل فلائج اکثریت رکھنے کے باوجود کچھ نہ کر سگے کیوں کہ وہ جنوبی پنجاب کی عوام کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں دینا چاہتے تھے اب عمران خان کی حکومت ہے جو بھی عوام سے وعدہ کیا جائے گا وہ سچ ثابت ہوکر رہے گا کیونکہ عمران خان ذاتی مفادات کی بات نہیں کرتا ہے وہ غریب کو انصاف دلانے کیلئے حکومت میں ایا ہے سب نظام درست ہوگا۔

ندیر احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -