جنوبی پنجاب:ملک شاپس،واٹر پلانٹ سمیت 16 فوڈپوائنٹس سیل

  جنوبی پنجاب:ملک شاپس،واٹر پلانٹ سمیت 16 فوڈپوائنٹس سیل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی نے 42 فوڈیونٹس کو لاکھوں روپے کے جرمانے کردئیے‘ملک شاپس،واٹر پلانٹ سمیت 16 فوڈپوائنٹس سیل کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع بسم اللہ ٹریڈرز(ڈرائی ملک پاؤڈر دسٹری بیوٹر) زائدالمعیاد اجزاء کے استعمال،خشک دودھ کو دوبارہ پیک کرنے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

،سٹوریج کی گئی مختلف پروڈکٹس کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا۔اسی طرح ملتان میں واقع جمیل فوڈز سنیکس یونٹ کو ناقابل سراغ خام اجزاء کا استعمال کرنے پر سیل کیا، ریاض پان شاپ کو گٹکا کی فروخت کرنے پر اور سردار نوید واٹر پلانٹ کوجعلی لیبلنگ کرنے پر سیل کردیاگیا۔اسی طرح ملتان میں مزید کارروائی کے دوران بسم اللہ مصالحہ چکی سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پر مصالحہ چکی کو سیل کیا جبکہ جاوید اصغر پولٹری شاپ کو آلائشوں کے ساتھ چکن رکھنے پر سیل کردیاگیا۔اس کے علاوہ بہاولپور میں مغل، آئیڈیل سویٹس،البغداد موتی چور ہاؤس اور بہاولنگر میں الفیصل سوئیٹس کو مٹھائی میں رنگ کاٹ کا استعمال کرنے پر سیل کیاگیا۔بہاولپور میں واقع جواد سوڈاوٹر کو مس لیبلنگ کرنے پر فیکٹری کو سیل کیاگیا۔اسی طرح دورانِ چیکنگ ملتان ڈویژن میں 126فوڈیونٹس کو وزٹ کیا91‘فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ15فوڈ پوائنٹس کو93,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہاولپورڈویژن میں 68دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور53شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ6فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر44,000 روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 83یونٹس کو چیک کیاگیااور61کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ14فوڈپوائنٹس کو74,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -