محکمہ ایکسائز رعایت میں 20فیصد اضافہ

  محکمہ ایکسائز رعایت میں 20فیصد اضافہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ٹوکن ٹیکس کی مقررہ مدت تک ادائیگی پر 10 فیصد رعایت کو بڑھا کر 20 فیصد کردیا ہے جبکہ ریلیف مدت کو ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کردیا ہے رواں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

مالی سال جولائی، اگست، ستمبر تک ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر شہری 20 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کو سال بھر کے لیئے جرمانے سے بھی مستثنی قرار دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تمام وہیکلز مالکان آن لائن ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر مزید 5 فیصد اضافی رعایت حاصل کرسکیں گے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری کے مطابق کورونا بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے شہریوں کو خصوصی ریلیف فراہم کی گئی ہے اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے۔

ایکسائز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -