ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  

ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے نیاز ٹاون عبدالجبار کے بیٹے محمد عزیزسے چار مسلح ڈاکو موبائل مالیت22ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بلال پور ناصر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد نے جھپٹا مارکر بیگ لیگئے جس میں نقدی و ریال مالیت25ہزار موجود تھے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے گاگرہ سولنگ عاصم مصطفی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کی موٹرسائیکل، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے لکڑ منڈی محمد واجد ودیگر افراد کے 6موبائل، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے گل روڑ فرحان صدیق کی موٹرسائیکل، تھانہ بستی ملوک کے علاقے صابر کیگھر سے زیورات سمیت نقدی مالیت6لاکھ58ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے سعید احمد کیگھر سے نقدی و زیورات مالیت97ہزار،تھانہ راجہ رام کے علاقے سلیم کے سکول سے بیٹیریاں ودیگر سامان مالیت 2لاکھ جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد ہاشم کے باغ سے آم کے درخت مالیت1لاکھ چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -