واسا:ریکوری میں سستی،ذمہ دار سٹاف کیخلاف کارروائی کاحک

    واسا:ریکوری میں سستی،ذمہ دار سٹاف کیخلاف کارروائی کاحک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

م
ملتان (سپیشل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور جولائی 2020 کے مہینے میں 5کروڑ روپے کاریکوری ٹارگٹ مقرر کرتے ہوئے اہداف پورا نہ کرنے والے سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے بدھ کی سہ پہر ڈائریکٹر ریکوری سمیت تمام ریکوری افسران کو ہنگامی طور پر واسا ہیڈآفس شمس آباد میں طلب(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
کرکے انہیں گزشتہ تین ماہ سے ریکوری ٹارگٹ میں مسلسل کمی کی وجہ سے ادارہ کو درپیش شدید مالی بحران کی صورت حال سے آگاہ کیا انہوں نے اس دوران ریکوری سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ادارہ ہے جس کے اپنے تمام تر اخراجات کا انحصار صارفین سے وصول ہونے والے بلوں کی رقوم پر ہے مگر ریکوری سٹاف کی کام نہ کرنے والی روش کے با عث ادارہ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے دیرینہ واجبات کے ساتھ ساتھ کرنٹ ریکوری کی بھی مایوس کن کارکردگی کے باعث مسائل بڑھتے جارہے ہیں تمام سرکاری اداروں میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 24 جون کو ہو چکی ہے مگر واسا ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی مشکل ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہااس ادارے کی عزت ہماری ورکنگ سے ہے ہمیں اپنی عزت بڑھانے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سب کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکوری ٹارگٹ کوہر مہینے بتدریج بڑھانا ہوگا بصورت دیگر ہمیں تنخواہوں،پنشن،بجلی،تیل کے اخراجات کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی انہوں نے واسا ڈیفالٹرز خصوصا پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے ڈویلپرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا بھی حکم دے دیا ہے جبکہ ریکور ی سٹاف پر واضح کیا کہ کرنٹ ریکوری پر خاص توجہ دی جائے جولائی کے مہینے میں کرنٹ ریکوری میں کمی کے مرتکب سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے اس دوران صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ذمہ واسا واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کو فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔
حکم