مختلف حادثات، واقعات میں دولڑکیوں سمیت5افراد جاں بحق
لودھراں، میلسی، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، وہوا(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر)ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بیٹی جاں بحق،باپ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس تھانہ سٹی لودھراں کے سب انسپکٹر شیخ محمد سلیم کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے چک حیدر آباد کا رہائشی محمد عارف ولد خدا بخش اپنی بیٹی روبینہ کے ہمراہ کبیر والا سے یزمان جارہا تھا کہ لودھراں شہر (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
میں کہروڑپکا بائی پاس کے قریب عقب سے آنے والے ٹرالر کی ٹکر سے روبینہ سڑک کے درمیان گر کر ٹرالر کے ویلوں میں آگئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ محمد عارف زخمی ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا سب انسپکٹر سلیم شیخ کے مطابق ورثا نے کسی قسم کی بھی قانونی کاروائی سے انکار کردیا ہے۔بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک لڑکی موقع پردم توڑ گئی بتایاجاتا ہے کہ میلسی کی نواحی بستی خانپور کے رہائشی محمد اقبال کی بیٹی فوزیہ پانی بھرنے گئی جیسے ہی اس نے سوئچ کرنے کی کوشش کی اس میں پہلے ہی برقی رو موجود تھی اور کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی-عبدالرشید چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے ملزمان کو تھانہ وہوا پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ وہوا علاقہ تھانہ وہوا میں ملزمان راشد،آفاق ارشام اور ثناء اللہ پسران فیض محمد اقوام اعوان سکنائے وہوا نے عبدالرشید کو قتل کیا تھا جس پر مدعی اللہ وسایا کے بیان پرتھانہ وہوا پولیس نے مقدمہ درج کیااخترفاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر سعادت علی ڈی سی ایس سرکل تونسہ کی زیرنگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی محمد لطیف ایس ایچ او تھانہ وہوا کو ٹاسک دیا گیا۔تھانہ وہوا پولیس نے کاروائی عمل میں لا تے ہوئے عبدالرشید کے قتل میں ملوث جملہ ملزمان کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی اس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمہ میں تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جائے گی کسی فریق کی حق تلفی نہیں کی جائے گی قصوروار کوانشاء اللہ جلد سزا دلوائی جائے گی۔ موضع لونوالہ کے رہائشی نوجوان محمد آصف موٹر سائیکل پر جن پور چوک سے سڑک کراس کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر 1929 RNS کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس ریسکیو اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے تاہم وارثان نے ٹریلر ڈرائیور کو معاف کر دیا۔ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والی خاتون سمیت 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے،تفصیل کے مطابق مؤ مبارک کی رہائشی 50 سالہ زرینہ بی بی جو کہ اپنے رشتے دار کہ ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور وہ سر کے بل سڑک پر جا گری اور شدید زخمی ہو گئی جبکہ دوسرا حادثہ سونمیانی کے رہائشی 25 سالہ محمد عدنان کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے.