ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن،126گینگ گرفتار

ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن،126گینگ گرفتار

  

ملتان ( وقا ئع نگار ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے پولیس فورس کا ہر جوان مکمل استعداد کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ملتان ریجن میں موثر حکمت عملی کے تحت قبضہ مافیا،جرائم پیشہ گینگ اور منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ جنوری سے ماہ اپریل تک 4 ماہ کے دوران ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں پولیس نے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

مختلف آپریشنوں کے دوران 126 گینگز گرفتار کرکے 369 ملزم گرفتار کئے جبکہ مزکورہ گینگز سے 7 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ریجن پولیس کی جانب سے عدالتی مفروروں اور اشتہاریوں کیخلاف بھی بھرپور مھم چلائی گئی اور 4 ماہ میں سنگین وارداتوں میں ملوث 49 مجرم پابند سلاسل کئے گئے جبکہ مخلتف نوعیت کے مقدمات میں ملوث 3395 مجرم بھی گرفتار ہوئے۔آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے وڑن کے مطابق صوبے کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کی مھم کے دوران ریجنل پولیس ملتان کے متعلقہ اضلاع میں بھرپور آپریشن کئے گئے اور غیر قانونی اسلحہ کی مد میں 52 کلاشنکوف،62 رائفل،161مشین گن،44 ریوالور اور 900پسٹل برآمد کئے گئے۔ملتان ریجن میں منشیات فروشی کی مھم بھی 4 ماہ کے دوران عروج پر رہی اور اس دوران 151 کلو افیوں ن،1039 کلو چرس اور 130 کلو ہیروئن پکڑی گئی جبکہ 9989 لٹر لاہن اور 46644 لٹرشراب بھی مخلف چھاپوں کے دوران برآمد کی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

وسیم احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -