قتل مقدمہ:11سال بعد دواشتہاری گرفتار، جسمانی ریمانڈ بھی منظور

  قتل مقدمہ:11سال بعد دواشتہاری گرفتار، جسمانی ریمانڈ بھی منظور

  

ملتان ( خصو صی رپو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 11 سال بعد گرفتار ہونے والے دو اشتہاری ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کو پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان محمد وسیم اور محمد نعیم کے خلاف 2009 میں شہری ظفر اقبال کو قتل کرنے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن ملزمان قتل کے بعد فرار ہو گئے۔ ملزمان نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے لاری اڈا میں ظفر اقبال کو لڑائی جھگڑا کے دوران چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا تھا۔ ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید کارروائی کے لیے پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -