چلڈرن کمپلیکس، ڈاکٹر پرتشدد، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرانے کیلئے پائینر یونٹی سرگرم، حکام سے ملاقاتیں تیز

      چلڈرن کمپلیکس، ڈاکٹر پرتشدد، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) دو روز قبل رات گئے چلڈرن کمپلیکس کی ایمرجنسی میں 11 سالہ بچے کے دم توڑنے پر بچے کے والد اور ماموں نے مشتعل ہو کر ڈاکٹر مزمل پر حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا جبکہ اس دوران دیگر طبی عملے کو بھی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
چوٹیں آئیں تاہم پائینرز یونٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے پر ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے،اس حوالے سے پائینرز یونٹی کے ڈاکٹر شاہد راو، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر اسلم یوسف، ڈاکٹر نصرت بزدار، ڈاکٹر سلطان کھر، ڈاکٹر رفیق کھرل، ڈاکٹر ساجد اختر اور دیگر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج خوش آئند ہے تاہم مقدے میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہو سکیں۔ادھرڈاکٹرز کوتشدد کا نشانہ بنانے پر ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائیں گے۔پنجاب گورنمنٹ ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں مزید تحفظ فراہم کرئے۔ان خیالات کا اظہار چلڈرن کمپلیکس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی نے وائی ڈی اے چلڈرن اور پایئنیر یونٹی کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں لواحقین کی طرف سے مشتعل ہو کر ڈاکٹرز ودیگر سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانا گورنمنٹ اور سول سوسائٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال ڈاکڑز کو زدوکوب کرنے کے 4 واقعات سامنے آئے ہیں اور ان کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔مگر ایک بھی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گیئں۔چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر مزمل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ فوت ہونے والے بچے کو مکمل طبی امداد بروقت دی گئی تھی۔اس موقع پر وائی ڈی اے چلڈرن و پاینئر یونٹی کے عہدایداران نے ڈین پروفیسر کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر کی کاوشوں اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ایف آئی آر کے مطابق ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا فوری مطالبہ کیا۔
ملاقاتیں