زکریا یونیورسٹی میں آن لائن سیمینار

  زکریا یونیورسٹی میں آن لائن سیمینار

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کالج آف آرٹس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر اوریو آئی ٹی ایم یونیورسٹی ملائیشیاء کے عبدالعزیز عبدغنی نے مل کر(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

آن لائن انٹرنیشنل سیمینار آرٹسٹ ٹاک بعنوان ”نئے حالات میں آرٹ کی تعلیم و تدریس“منعقدکیا. زکریایونیورسٹی اور یو آئی ٹی ایم یونیورسٹی ملائیشیاء کے درمیان ۸۱۰۲ میں ایم او یو ہواتھا اور یہ سیمینار اس سلسلسہ کی ایک کڑی ہے. سیمینار میں آن لائن حصہ لیتے ہوئے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے آن لائن ٹیکنالوجی کو تعلیمی بہتری کے لیے پر اثر قرار دیا.وائس چانسلر نے کہاکہ فن کار ہر دور میں اپنے فن کے ذریعے جمالیاتی اور تہذیبی تربیت کرتاہے. آج ٹیکنالوجی نے اس کے وسائل اور اس کے دائرہ اثر میں وسعت پیدا کردی ہے.ملتان کالج آف آرٹس کی پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کہا کہ یہ آن لائن سیمینار طلباء طالبات کے لیے نئی صورتحال کو سمجھنے اور جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرکے اپنی بین الاقوامی شناخت پیدا کرسکتے ہیں.آن لائن سیمینار میں مقررین نے بھی آرٹ اور ڈیزائن کے مسائل کے حوالے سے خطاب کیا۔.سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ڈیزائن لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود، ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، نذر عباس کاظمی، یو آئی ٹی ایم یونیورسٹی ملائیشیاء کے ریکٹر یوسف حمیدی، شہزاد اختر، مسعود اختر، شگفتہ ریاض، مزنہ مطلوب، شاہ زیب رضا نے پاکستان سے جبکہ ملائیشیاء سے طب عبدالعزیز عبد غنی، ڈاکٹر نور ہشام، ڈاکٹر اسماعیل، ابراہیم، موثرپ عبدرحمن، اسحاق رملی، ڈاکٹر زین دین، زاہرہ جعفر نے آن لائن شرکت کی. سیمینار میں سو سے زائد طلباء اورشعبہ آرٹس سے متعلق اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی.

سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -