زکریا یونیورسٹی: زوالوجی کے ٹیچر پروفیسر کی سیٹ کیلئے نااہل قرار

زکریا یونیورسٹی: زوالوجی کے ٹیچر پروفیسر کی سیٹ کیلئے نااہل قرار

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی کے ٹیچر کو پروفیسر کی سیٹ کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شعبہ زوالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحان اقبال نے بطور پروفیسر ترقی کیلئے درخواست دی تھی‘سیکروٹنی کے بعد ان کی درخواست مسترد کردی گئی اور مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ ایچ ای سی کے قانون کے مطابق آپ کی پی ایچ ڈی کی ڈگری غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے پروفیسر کی سیٹ کیلئے نااہل قراردیا جاتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -