میلسی: ایس ایچ او تھانہ صدر کو نوٹس، مغوی کو عدالت پیش کرنیکا حکم
ملتان ( خصو صی رپو رٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں نے ایس ایچ اوتھانہ صدر میلسی اٹھ جولائی کا نوٹس جاری کرتے ہوے مغوی کو عدالت کے روبرو پیش کر نے کا حکم دیا۔ فاضل عدالت میں پٹیشنر غفور(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
احمد نے ملک جاوید چنڑ کی وساطت سے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنے یتیم اور بے سہارا بھانجے سجاد احمد کو پالا پوسا اور اس کی شادی کر دی دی تھی اس کے رشتے داروں نے اس کی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا اور بعد ازاں سجاد احمد کو بھی اغوا کرلیا گیا جو ایک سال سے ان کے قبضے میں ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ میلسی اور ڈی پی او وہاڑی کو فریق بنایا گیا۔قبل ازیں فاضل عدالت نے میلسی پولیس کو اغواء کا مقدمہ درج کرنے اور مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا اس لیے فاضل عدالت سے دوبارہ رجوع کیا گیا ہے۔
حکم