افسروں کا یوٹرن:چوروں، ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پرائیویٹ افراد کو ٹاسک

  افسروں کا یوٹرن:چوروں، ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پرائیویٹ افراد کو ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) ضلع بھر کے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران نے ڈاکوؤں چوروں کی گرفتاری اور برآمدگی کیلئے پرائیوٹ افراد کی خدمات حاصل کرنا شروع کردیں ہیں۔جس کے بعد پولیس اہلکاروں کے اندر تشویش کی لہر اور کارکردگی کا سوالیہ نشان نے جنم لے لیا ہے۔(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ پولیس ملتان میں ایس ایچ اوز تفتیشی افسران اور سی آئی اے سٹاف نے ڈاکوؤں اور چوروں کی گرفتاری اور برآمدگی کیلئے پرائیوٹ افراد رکھے ہوئے ہیں۔جو مذکورہ ملزمان کی نشاندھی سے لیکر ریکی تک کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران پرائیوٹ افراد کے ذریعے پولیس کے سرکاری کاموں میں داخل اندازی کروانی رولز کے برعکس ہے۔جسکا مذکورہ محکمہ کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔پولیس افسران کا کہنا ہے عوام کو چاہیے وہ ایسے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کی نشاندھی کریں۔جو پرائیوٹ افراد کے ذریعے پولیس کے سرکاری کام کروا رہے۔پولیس اہلکاروں نے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے پر مطالبہ کیا ہے۔
ٹاسک