محکمہ ایکسائز:شعبہ آبکاری سمیت ہوٹل گیٹ پرلوگوں کارش، کرونا ایس اوپیز نظرانداز

  محکمہ ایکسائز:شعبہ آبکاری سمیت ہوٹل گیٹ پرلوگوں کارش، کرونا ایس اوپیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کے شعبہ آبکاری پر مامور افسران اور مقامی ہوٹل انتظامیہ نے کورونا بارے حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں آبکاری آفس سمیت ہوٹل (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
کے گیٹ پر شراب کے حصول کے لیئے لوگوں کے اڑدھام پر ایکسائز حکام، مقامی ہوٹل انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کا چشم پوشی پر مبنی رویے نے عوامی حلقوں کو ورطہء حیرت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے اور اس غیر ذمہ دارانہ عمل کو ایکسائز حکام کی نااہلی قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کی شدید مذمت کی ہے اور متعلقہ افسران کی لاپروائی کو کورونا وائرس پھیلانے کے مترادف قرار دیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے دو روز قبل اقلیتی برادیوں کو شراب سپلائی پر بندش ختم ہونے کے بعد ایکسائز آفس سمیت مقامی ہوٹل کے گیٹ اور اطرف میں لوگوں کے اڑدھام نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے عمل نے شعبہ آبکاری افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پرمٹ ہولڈرز کو براہ راست سپلائی کی بجائے شعبہ آبکاری افسران سے ٹوکن لینے کا پابند کیا گیا ہے اور اس ٹوکن کے اجراء پر بھی فی کس پانچ سو روپے وصولی کی گئی ہے۔
نظرانداز