حکومت فوری طورپر تیل قیمتوں میں کمی کرے، سلیمان صدیقی

      حکومت فوری طورپر تیل قیمتوں میں کمی کرے، سلیمان صدیقی

  

ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے والی سیکیورٹی فورسز، گارڈ زکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہید سب انسپکٹر سمیت دو گارڈ زدکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو صبرجمیل کے لئے دعا گوہیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے اپنے پہلے ایک سالہ دور میں صرف تاجر برادری (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کے لئے ہی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لئے بھی حقیقی معنوں میں جدوجہد کی پوری ٹیم کوایک پلیٹ فارم پر متحد رہنے اور تاجر و عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے تاجروں نے معاشی مشکلات کے باوجود حکومت و انتظامیہ کے لاک ڈاؤن،جزوی لاک ڈاؤن،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلوں میں اپنے کاروباروں کی قربانی دے کر کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، انھوں نے کہاملک کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کے ذریعے تاجروں کی حقیقی نمائندہ تنظیم منتخب ہو کر آئی ہے،جس کا دائر کار پاکستان کے چاروں صوبوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلا ہو ا ہے جو ہر طر ح کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر تی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے ضلعی صدر سید جعفرشاہ اورسنیئر وائس چیئرمین ملتان صدر رحمہ سنیٹر کاشف رفیق کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب میں کیا جس میں شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، حاجی بابر علی قریشی،ذیشان صدیقی، اشفاق انصاری، مراز نعیم بیگ، میاں آفاق انصاری،ملک اسلم جاوید گنڈاپور،ملک سہیل ونیس، خواجہ احمد فراز صدیقی،عبدالطیف بلوچ، تنویر اشرف، ودیگر نے شرکت کی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہاکہ بخیر وخوبی بجٹ منظوری احسن اقدام ہے جس میں اپوزیشن کی رکاوٹیں دھری کی دھری رہ گئیں موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ آج پوری قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید پریشانی سے دوچار ہے جس سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا اسی لئے پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاجربرادری نے ہمیشہ حکومت وانتظامی اداروں کے تعاون کیا اور آج بھی تعاون کرنے کو تیار ہے تاہم اس بات کی بھی اشد ضرورت ہے کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر شاہ،خالد محمود قریشی نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستا ن کے عہدیداران و ممبران مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پلیٹ فارم پرمتحد ہیں جن میں کوئی دراڑنہیں ڈال سکتا کیونکہ وہ زاتی مفادات کے لئے تاجر برادری اور عوام کے مفاد کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔

سلیمان صدیقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -