جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فراڈ، حکومت کی الٹی گنتی شروع، خواجہ رضوان عالم

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فراڈ، حکومت کی الٹی گنتی شروع، خواجہ رضوان عالم

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب کی عوام سے صوبہ کا وعدہ کر کے سیکرٹریٹ کے نام پر دھوکہ دینے والی حکومتی جماعت تحریک انصاف دراصل اقتدار کی آخری ہچکیاں لے رہی ہے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ 100 دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے لیکن تقریبا 660 دن گزرنے کے بعد جنوبی پنجاب کی عوام کو اب سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دے دیا گیا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کو تعینات کر کے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے مسائل حل کر لئے تحریک انصاف نے ہر فورم پر عوام سے جھوٹ بولا ہے1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن کروڑ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کیا 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا لیکن لاکھوں گھروں کو مسمار کر کے عوام کو بے گھر کیا ایسا ہی ڈرامہ جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے بجٹ میں آٹے میں نمک کے برابر ڈیڑھ ارب روپے مختص کر کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے والو سن لو اب تمھارے گھر جانے کا وقت قریب ہے عمران خان اور عثمان بزدار دونوں کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے عوام تمھارے اس سیکرٹریٹ ڈرامے کو ریجیکٹ کرتے ہیں اور پیپلزپارٹی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو سیکرٹریٹ نہیں بلکہ الگ صوبہ چاہیئے وعدہ وفا کرو یا مان لو کہ ہم نے عوام سے جھوٹ بولا تھا جنوبی پنجاب کے مسائل میں اس حکومت کے ہوتے ہوئے جتنا اضافہ ہوا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جنوبی پنجاب کا کسان، مزدور، تاجر، صنعتکار، نوجوان غرض ہر طبقہ فکر پریشان و بدحال ہے زرعی خطہ ہونے کے باوجود صرف حکومت وقت کی عدم توجہ کی وجہ سے زراعت کا بیڑہ غرق ہوا پڑا ہے یہاں کا نوجوان ڈگریاں لیکر نوکری کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے یہاں کا طالبعلم سب سے زیادہ ذہین ہے لیکن میرٹ پر آنے کے باوجود ناانصافی ہوتی ہے ان تمام مسائل کا حل صرف یہی ہے کہ یہاں کی عوام کو سیکرٹریٹ نہیں بلکہ صوبہ چاہیئے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ ڈرامہ کو نہیں مانتی۔

الٹی گنتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -