جنوبی پنجاب صوبے کی عملی تعبیرکاآغازہوچکا،اب جنوبی پنجاب کاپیسہ جنوبی پنجاب پرخرچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

جنوبی پنجاب صوبے کی عملی تعبیرکاآغازہوچکا،اب جنوبی پنجاب کاپیسہ جنوبی ...
جنوبی پنجاب صوبے کی عملی تعبیرکاآغازہوچکا،اب جنوبی پنجاب کاپیسہ جنوبی پنجاب پرخرچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب صوبے کی عملی تعبیرکاآغازہوچکا،جنوبی پنجاب کے لوگوں کوکام کیلئے لاہورنہیں جاناپڑےگا،اب جنوبی پنجاب کاپیسہ جنوبی پنجاب پرخرچ ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کی عملی تعبیرکاآغازہوچکا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی عمل میں آچکی،دونوں افسران سے بات ہوئی وہ چارج سنبھالنے کیلئے تیارہیں۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کوکام کیلئے لاہورنہیں جاناپڑےگا،انتظامی معاملات ملتان اوربہاولپورمیں ہی حل ہوں گے،دونوں افسران بہاولپور،ملتان میں دفاترقائم کریں گے،یہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی سے متعلق اہم قدم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نیشنل فنانس ایوارڈکی طرح پرووینشل فنانس ایوارڈبھی ضروری ہے،پرووینشل فنانس ایوارڈکے نفاذسے ضرورت کے مطابق فنڈزدستیاب ہوں گے،اب جنوبی پنجاب کاپیسہ جنوبی پنجاب پرخرچ ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -