پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،شاہ عبد الحق

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،شاہ عبد الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔کورونا وباء اورلاک ڈاؤن کی صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت مشکلات مزید بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے مہنگائی،بے روزگاری محرومی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔ عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کے حکومت کے دعوے اوروعدے صرف زبانی کلامی ہی ہیں۔ بجلی،گیس، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں حد درجہ بڑھ چکی۔ا رباب اقتدار عوام کے مسائل حل کر نے میں سنجید ہ نظر نہیں آ رہے،سیاستدانوں کی ناکام پالیسیوں کے سبب قوم مسائل سے نہیں نکل پا رہی۔ ان کاکہناتھاکہ ریاست مدینہ کے دعویدارو ں نے غریب عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، حکومت یہ بھی بتا د ے کہ عوام کب تک نہ گھبرائیں اور کب تک حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر گزارا کریں۔ بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی،غر بت،افلاس،بیروزگاری جیسے مسا ئل اور بحرانات کا ذمہ دار اقتدار میں رہنے والو ں کی ناقص حکمت عملی اور معاشی سودی نظام ہے۔ حکو مت اور منتخب نمائندوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ عوامی مسا ئل کے تدارک اور قوم سے کئے گئے وعدے پو رے کر یں۔

مزید :

صفحہ اول -