کراچی،اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کرانے والی خاتون گرفتار

      کراچی،اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کرانے والی خاتون گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی گھتی سلجھا دی، پولیس نے اپنے گھر میں ڈکیتی کرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے گلشن اقبال میں کچھ روز قبل ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔پولیس نے اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا، پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ گرفتار خاتون حمیرا کے بھائی نے ادھار ادا کرنا تھا جس کی وہ ادائیگی نہیں کرپارہا تھا، خاتون نے اپنے بھائی کے کہنے پر واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔گرفتار خاتون حمیرا نے پولیس حراست میں دیئے گئے بیان میں کہا کہ میرے بھائی نے کہا تھا کہ میں کسی کو بھیجوں گا رقم اور سونا اسے دے دینا اور بعد میں پولیس میں شکایت درج کرانا کہ گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے۔ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کی ڈکیتی نہ ہونے کے ثبوت ملے، جس پر مزید تفتیش کے بعد خاتون کو حراست میں لیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -