حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے، جاوید آرائیں

  حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے، جاوید آرائیں

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی اسٹینڈ کمیٹی برائے فریٹ فارورڈنگ اینڈ لاجسٹک سروسز کے سابق وائس چیئرمین اور سابق جنرل سیکریٹری کراچی گڈز کیریئر ایسو سی ایشن،جاوید رشید اصغر آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔ کورونا وائرس کے باعث کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ کو وڈ 19سے قبل روزانہ 18ہزار ٹن کارگو مختلف انڈسٹریل زونز اور شہر کے مختلف پورٹس پر سروسز فراہم کرتے تھے ہزاروں افراد کا روزی روزگار منسلک تھا اب صورتحال تشویش ناک ہو گئی ہے کارگو ٹرانسپورٹ کے کاروباری امور شدید متاثر ہوئے ہیں حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو بیل آؤٹ پیکج دے۔ جی ڈی پی میں 15پرسنٹ شیئر ہے حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بینکوں سے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ موجودہ حالات میں سروائیو کرنا مشکل ہو گیا ہے شدید خسارے کا سامنا ہے کارگو ٹرانسپورٹ کو دوبارہ اپنے وسائل پر انحصار کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2یا 3سال کیلئے ٹوکن ٹیکس ایکسائز ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں 50فیصد رعایت دی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -