کراچی: 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

        کراچی: 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ اپنے ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں جمعرات کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، پارہ 39 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، بحیرہ عرب میں نچلی سطح پر 5 ہزار فٹ کی بلندی تک ہوا کا کم دباو موجود ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباو کے باعث شہر بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں جبکہ 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -